تعارف:
ابتداءمیں ہندکو زبان پر تحقیق کا کام سمر انسٹیوٹ آف لینگوسٹکس (ایس، آئی ،ایل) کے ایک ماہر لسانیات نے ہندکو زبان کو سائنسی بنیادوں پر پرکھتے ہوئے کی۔ ان ماہر لسانیات نے بنیادی تحقیق ہندکو زبان کے مختلف لہجوں پر کی اور اس بنیاد پر زبان کے قاعدے، کہانیاں اور لغت کے دوسرے اہم پہلوکی تشہیر کی گی۔ اسی اثنا میں جناب راجہ تصور خان نے ایس آئی ایل کے ساتھ بحثیت پروجیکٹ کوارڈینیٹر کام کرنا شروع کیا جنہوں نے ہندکو زبان اور ثقافت کے لیے بہت ہی اہم کردار ادا کیا، راجہ تصور خان نے نصابی کتابوں اور ایسے سکولوں کی بنیاد رکھی جہاں بچے کی بنیادی تعلیم ہندکو میں دی جاتی ہے اور پھر دوسری جماعت سے اردو اور انگریزی تعلیم کا طرز تعلیم بھی رائج کیا کہ کیسے بچے کی مادری زبان دوسری زبانوں کو سمجھنے میں مدد کرتی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ادارے کو "علاقائی زبانوں کے ترویج کی اتھارٹی کے قانون 2012" کے رو سے باقاعدہ طور پر سوسائٹی ایکٹ 1860 کی تحت رجسٹرڈ کر کے ایک قانونی شکل دی گی۔